19 فروری، 2017، 5:42 PM

پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں

پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں

پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ۔دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستانی حکومت ان دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات کر رہی ہے جن پر پابندی عآئد کی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں وہابی دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں ۔دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور پاکستانی حکومت ان دہشت گرد تنظیموں سے مذاکرات کر رہی ہے جن پر پابندی عآئد کی گئی ہے۔ خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور وزیراعظم نواز شریف نے بھی اس کا اعتراف کیا، پاکستان کی خارجہ پالیسی بالکل ناکام ہو چکی ہے جبکہ داخلہ امور کی صورت حال بھی سب کے سامنے ہے، موجودہ صورت حال میں داخلہ اور خارجہ پالیسی کو ایک پیج پررکھ  کر تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  دہشت گردی کے پیچھے ملوث عناصر کا پتہ لگانا ہو گا جب کہ  پڑوسی ممالک کے پاکستان کے حوالے سے تحفظات جاننا  بھی وقت کی اہم  ضرورت ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ میں رینجرز اختیارات کی توسیع میں تاخیر پر تو شور شرابا ہوتا ہے لیکن پنجاب کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوتی جہاں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے موجود ہیں جب کہ حکومت کالعدم تنظیموں سے مذاکرات کر رہی ہے۔

News ID 1870567

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha